زمان پارک میں بدترین آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو ہی پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی

لاہور زمان پارک میں بدترین آنسو گیس شیلنگ کے باوجود پولیس کو ہی پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق  پولیس کے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے اہم انکشافات کیے گئے۔  اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں کو پسپا کرنے میں ناکام ہوئی تو پنجاب رینجرز کو طلب کیا گیا، تاہم اس کے باوجود عمران خان کی گرفتاری اب ناممکن لگ رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے تقریباً 500 کے قریب آنسو گیس شیل فائر کیے گئے، لاٹھی چارج کیا گیا، واٹر کینن استعمال کی گئی، فورسز نے بھرپور قوت کا استعمال کیا لیکن تحریک انصاف کے کارکن بالکل پسپا نہیں ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top