زلمی کے آفیشل اکاؤنٹ سے عامر کی ٹرولنگ، بابر کو ‘ٹیل اینڈر’ بنادیا

پشاور زلمی نے اسکور کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بابر کو ٹیل اینڈر میں شامل کر کے محمد عامر کو بغیر نام لیے ٹرول کیا گیا

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کراچی کنگز کے محمد عامر کو ٹرول کیا گیا جس پر صارفین کی بڑی تعداد زلمی کے اکاؤنٹ کے ایڈمن کی حسِ مزاح کو سراہ رہی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی دو رن سے فتحیاب ہوئی جب کہ کپتان بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

میچ سے قبل ایک بیان میں عامر نے کہا تھا کہ ‘میرے لیے بابر کو بولنگ کرانا بھی ویسا ہی ہے جیسے میں کسی ٹیل اینڈر کو بولنگ کروا رہا ہوں، میرا کام ٹیم کو وکٹس لے کر دینا ہے’۔

تاہم اب پشاور زلمی نے اسکور کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بابر کو ٹیل اینڈر میں شامل کرکے محمد عامر کو بغیر نام لیے ٹرول کیا گیا۔

پشاور زلمی کی اس پوسٹ پر صارفین نے قہقہے لگائے اور ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top