رمضان المبارک میں مسجد نبویﷺ آنے جانے کیلئے 60 راستے مختص

مدینہ منورہ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور زائرین کے مسجد نبویﷺ آنے جانے کیلئے 60 راستے مختص کردیے گئے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے نمازیوں اور زائرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مسجد نبویﷺ میں رسائی آسان بنانے، نمازیوں کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی اور زائرین کی حفاظت و سلامتی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں، ان منظم تنظیمی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں نمازی مسجد نبویﷺ میں با آسانی جمع ہو جاتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top