لاہور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں کی سرینا ہوٹل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم (آر سی ایس) اور واپسی کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیےاسلام آبادمیں نویں ایونیو پرمیٹرو بسسروس یکم مارچ سے 12 مارچ کے درمیان عارضی طور پر معطل رہے گی۔ یہ معطلی صرف ٹیم کی نقل و حرکت کے دوران موثر ہو گی اور سروس فوری طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گی۔