
دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہوگا۔
پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی۔ کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست 19 مارچ کو فائنل کھیلے گی۔
16 مارچ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کے درمیان پہلا ایلیمنیٹر ہوگا، پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ،کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے 17 مارچ کو ایلیمنیٹر ٹو کھیلے گی۔