لاہور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو عبرت ناک شکست، کوالی فائر 1 جیت کر ملتان سلطانزمسلسل تیسرے سالپی ایس ایل فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابقملتان سلطانزنے پاکستان سپر لیگ8 کے واحد کوالی فائر میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو باآسانی شکست دے دی۔ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میںلاہور قلندرز کی ٹیم صرف 76 رنز پر پویلین لوٹ گئی، یوں رضوان الیون 84 رنز سے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔