دبئی میں رواں سال کے آخر تک بنا ڈرائیور ٹیکسی چلانے کی تیاری کرلی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ اس سال کے آخر تک جمیرہ کے علاقے میں دس سیلف ڈرائیونگ ٹیکسیاں عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہوں گی، جن کے کرایوں کا موازنہ لیمو ٹیکسیوں سے کیا جائے گا۔