دال مکھنی بنانے کی ترکیب

1 کالی مسور کی دال 1پیالی
2 لہسن کے باریک کٹے جوئے 4عدد
3 فریش کریم 1پیکٹ
4 تیل 2/1پیالی
5 ہلدی 1چائے کا چمچہ
6 پسی لال مرچ 1کھانے کا چمچہ
7 ادرک لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچہ
8 مکھن 2کھانے کے چمچے
9 نمک حسب ذائقہ


پہلے 1پیالی کالی مسور کی دال کو نیم گرم پانی سے دھو کر بھگودیں۔اب اس میں مزید2پیالی گرم پانی ڈال دیں۔ 2ساتھ ہی 1چائے کا چمچہ ہلدی،1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکائیں۔ 3جب دال اچھی طرح گل جائے تو اسے گھوٹ لیں۔ 4پھر اس میں 1پیکٹ فریش کریم اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر تھوڑی دیرپکائیں اور ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ 5اس کے بعد فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے2کھانے کے چمچے مکھن اور لہسن کے باریک کٹے 4جوئے ڈال دیں۔ 6لہسن گولڈن براؤن ہوجائے تو اسے دال میں ڈال کر گرم گرم سادھے چاولوں کے ساتھ سروکریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top