پشاور (ویب ڈیسک) پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ٹونی پاک منرل پرائیویٹ کمپنی کی جانب سے دائر ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کو 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب اقبال نے سابق صوبائی وزیر ضیاءالحق آفریدی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت کی۔