پشاور خیبرپختونخوا میںانتخابات کی تاریخ کے معاملے پر سپیکر نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر کے پی اسمبلیمشتاق غنی نے کہا کہ گورنرخیبرپختونخوا نےانتخابات کی تاریخ تجویز کی لیکن اگلے روز پھرالیکشن کمیشنکو خط لکھ دیا۔ سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے تاریخ کا اعلان کر دیں، 20 مارچ کو میں بحیثیت سپیکر گورنرخلافمیں رٹ دائر کرنے جا رہا ہوں۔