اسلام آباد لیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں خفیہ اداروں نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات کے دوران خطرات سے خبردار کردیا۔سیاسی رہنماؤں کی جانوں کو شدید خطرات ہیں، اگرانتخابی نتائج نہ مانے گئے توپھر ایک نیا تنازع پیدا ہوسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن مین اعلیٰ سطحی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے تحت خفیہ اداروںآ ئی ایس آئی اور آئی بی نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخاباتکے دوران سیاسی قیادت کی جانوں کو لاحق خطرات سے خبردارکرتے ہوئے فی الحال الیکشنکی مخالفت کی۔