“خدا کا واسطہ ہے، عمران خان کی جان چھوڑو” فیاض الحسن چوہان نے ہاتھ جوڑ لیے

لاہور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہا ن نے پروگرام کے دوران ہاتھ جوڑ کر عمران خان کی جان چھوڑنے کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان کو دیکھیں ، ملک پھنس کر رہ گیاہے ، تباہ و برباد ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن نے ڈاکٹر دانش کے پروگرام میں شرکت کی جس دوران ایک سوال کے جواب میں وہ جذباتی ہو گئے اور زور سے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کے نظریات کا پتاہے ، آپ کے ٹویٹ دیکھتا رہتاہوں، مجھے یہ بھی پتا ہے کہ آپ کس سوچ کے مالک ہیں، آپ کو بھی اور پاکستان کی مقتدرطاقتوں کو کہوں گا کہ پاکستان پھنس گیا ہے ،تباہ و برباد ہو گیاہے ،عمران خان کی جان چھوڑو، عمران خان کی گرفتاری کے علاوہ، عمران خان کی کردار کشی کے علاوہ ، عمران خان کی عزت تار تار کرنے کے علاوہ اور کوئی خواہش ہی نہیں ہے ، 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top