حکومت ہر اجتماع سے خوفزدہ ہے،وکلا کو روکنے کیلئے رکاوٹیں غیر ضروری ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت ہر اجتماع سے خوفزدہ ہے،وکلاء کو روکنے کیلئے رکاوٹیں انتہائی غیر ضروری ہیں۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وکلاء اگر آئین اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں،اس پر ریاست کو وکلاء کا شکر گزار ہونا چاہیے،لیکن یہاں حکومت ہی آئین سے خوفزدہ ہے اور عدالت کو کام کرنے سے روک رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top