اسلام آبادوفاقی حکومت نے چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر غورشروع کردیا ہے، اتفاق کیا گیا کہ کابینہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرنے کی توثیق اسمبلی سے کرائی جائے گی، وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو اہم ٹاسک بھی سونپ دیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ ، اعظم تارڑ، شیری رحمان، نوید قمر، مولانا فضل الرحمان، غفور حیدری ،خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، اسلم بھوتانی، ہاشم نوتیزئی اور اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان بھی شامل ہیں۔