اسلام آباد حکومت کا پٹرول اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، پٹرول 12 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے سستا کرنے کا اعلان، مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 12 روپے سستے کر دیے گئے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔