اسلام آباد حکومت نےآئی ایم ایف کی شرط پر 3 درجن سے زائد اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والی ایس یو وی اور سی یو وی گاڑیوں،چودہ سو سی سی سے زائد گاڑیوں پر بھی پچیس فیصد سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈز کے مطالبات پر عمل درآمد کرنے کے لیے پاکستان نے ایک اور شرط پوری کی، جس کے تحت گھڑیوں، سی بی یو کنڈیشن میں گاڑیوں، قیمتی دھاتوں، کاسمیٹکس، جوتے،شیمپو،آئسکریم، فروٹ، ڈرائی فروٹ، فروٹ و ویجیٹبل جواز، لیدر جیکٹس، چاکلیٹ، سگریٹ، سگار اور بلیوں،کتوں کی خوراک سمیت تین درجن سے زائد اشیا کی درآمدپر سیلز ٹیکس کی شرح کو بڑھا کر 25 فیصد کردیا۔