حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا 2002 سے اب تک کا ریکارڈ پبلک کر دیا

اسلام آباد حکومت نے توشہ خانہ تحائف کا 2002 سے اب تک کا ریکارڈ پبلک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 446 صفحات پر مشتمل 2002 سے لے کر رواں ماہ 2023 تک توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ جاری کیا گیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے2002 سے اب تک کا توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ پبلک کردیا۔
446 صفحات پر مشتمل 2002 سے لے کر رواں ماہ 2023 تک توشہ خانہ کے تحائف کا ریکارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں صدر، وزراء اعظم اور وفاقی وزراء کے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات شامل ہیں، رواں سال 2023 میں موجودہ حکومت نے 59 تحائف وصول کیے۔
حکومت کی جانب سے جاری ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 2022 میں توشہ خانہ میں 224 تحائف موصول ہوئے، 2021 میں 116 تحائف، 2018 میں 175 تحائف اور 2014 میں 91 جبکہ 2015 میں 177 تحائف حکومتی ذمہ داران نے وصول کیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top