اسلام آباد نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ جبکہ ملک کے دیگر شہروں کےلیے فی یونٹ 48 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہےجسے مارچ کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔