حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان

لاہو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات ہوکررہیں گے، حکمرانوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی تیاریاں جاری رکھتے ہوئے انتخابی امور کے لئے پارٹی الیکشن سیل قائم کردیا ہے، ہمایوں اختر پی ٹی آئی الیکشن سیل کے فوکل پرسن ہوں گے، اعجاز چوہدری، ریاض فتیانہ اوررائے عزیز اللہ کو الیکشن سیل میں بطور ممبرز نامزد کیا گیا ہے، پارٹی الیکشن سیل انتخابات کے حوالے سے تکنیکی امور دیکھے گا، ووٹر لسٹوں، بلاک کوڈ اوردیگر تکنیکی معاملات پر امیدواروں کی معاونت کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top