حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

کراچی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا   30 مارچ کو حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، عدالت عالیہ حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top