جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،زلفی بخاری،اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں زلفی بخاری، اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں18 پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،زلفی بخاری ، اعظم سواتی، عمرایوب اوردیگراے ٹی سی میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی،اے ٹی سی جج کی رخصت کے باعث سماعت2 مئی تک ملتوی کی گئی،حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد عمر، اسد قیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top