جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا باضابطہ افتتاح ہو گیا، رشید ملک کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور سروس ٹائرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2023 کا باضابطہ افتتاح منگل کو پنجاب ٹینس اکیڈمی، باغ جناح لاہور میں ہوا۔
پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور یہاں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے دوران چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ مہمان خصوصی کا تمام شریک کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا جبکہ انہوں نے جونیئرز سنگلز میچ بھی دیکھا اور میچ کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top