جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر

اسلام آباد جسٹس مظاہرنقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ بلوچستان بار کونسل کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہرنقوی نے اپنی آمد ن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سپریم کورٹ کے جج کی مبینہ آڈیو لیک کے تناظر میں دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ جسٹس مظاہر نقوی کے حوالے سے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں، تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں جبکہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کررہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top