جب سے یہ حکمران آئے ہیں ہر طبقہ پریشان ہے،شبلی فراز

اسلام آبادی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ معشیت کا حال سب نے دیکھ لیا جب سے یہ حکومت آئی ہے ہر طبقہ پریشان ہے۔زرمبادلہ نہیں آ رہا اور لوگ حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے۔ تفصیلات کے مطابق شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکمران الیکشن سے فرار نہیں ہو سکتے،پی ٹی آئی نے اپنے دور میں دو خاص ترامیم کی تھیں،ای وی ایم مشین اور اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے کیلئے ترامیم کی گئیں۔
ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں شفاف الیکشن کا واحد طریقہ تھا،ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیا اور ہم نے شفاف الیکشن کیلئے ای وی ایم بھی متعارف کروائی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے آ کر دونوں قوانین کو بدل دیا،حکومت کو ڈر ہے کہ اووسیز پاکستانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top