جب سیتاوائٹ کی ڈیتھ ہوئی تو عمران خان سے گارڈین شپ کی اجازت مانگی گئی،عمران خان اگر والد نہ ہوتے تو اجازت نامہ کیوں دیتے؟وکیل درخواستگزار نے نااہلی کیس میں سوال اٹھا دیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پروکیل درخواست گزار نے کہا جب لڑکی کی والدہ کی ڈیتھ ہوئی تو عمران خان سے گارڈین شپ کی اجازت مانگی گئی،عمران خان اگر والد نہ ہوتے تو اجازت نامہ کیوں دیتے؟عمران خان لڑکی کے والد تھے تو انہوں نے وہ اجازت دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست گزار ساجد حسین کی جانب سے وکیل حامد علی شاہ پیش ہوئے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top