جب بھی حکم ملےگا الیکشن کرا دیں گے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہےکہ جب بھی حکم ملےگا الیکشن کرا دیں گے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی،  ہمارا خیال تھا کہ گرفتاریاں دینے والے بہت زیادہ ہوں گے، بہت زیادہ گرفتاریوں کے پیش نظرکچھ لوگوں کو دیگر شہروں کی جیلوں میں بھیجا گیامحسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں لاہورکا رہنے والا ہوں، لاہورکا کوئی پروجیکٹ نہیں رکنے دیں گے، جاری پروجیکٹس کی تکمیل ترجیح ہے،  جو  پروجیکٹ کم وقت میں مکمل ہو سکتے ہیں، مکمل کرائیں گے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  پی سی بی سے معاہدہ ہوگیا ہے، پی سی بی لائٹس خریدےگا، لائٹس کرائے پر نہیں لیں گے،  صرف لائٹس کےکرائےکی مد میں گزشتہ سال 60 کروڑ  روپے خرچ کیےگئے،  رواں سال بھی لائٹس کےکرائےکا خرچ 50 کروڑ روپے تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top