
انتخابات کی حتمی تاریخ کے فیصلے پر دستخط کرنے کے بعد اپنے ٹی وی خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ 14 مئی کو پوری قوم صدر اور اراکین پارلیمان کے انتخابات کیلئے ووٹ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات مقررہ تاریخ سے تھوڑا قبل کروانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ 18 جون سے یونیورسٹیوں کے امتحانات شروع ہوں گے، اس کے بعد گرمیوں کی چھٹیاں اور حج کے سفر کی تیاریاں شروع ہو جائیں گے۔