تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی

لاہور تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو پیر کو لاہور میں مشروط طور پر ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے حکام نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس دوران ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل ریلی کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ حرکت میں آئی اور شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top