گوادر ملک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھی ہی گوادر بندرگاہ نے دیگر بندرگاہوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ کے ذریعے روس سے گندم کی درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بندر گاہ پر گندم لانے والے کل 9 جہازوں میں سے اب تک 4 جہاز لنگر انداز ہوچکے ہیں۔ گوادر سی او پی ایچ سی کے حکام کا کہنا ہے کہ بہت سی مشکلات کے باوجود، گوادر بندرگاہ گزشتہ 25 دن میں روس سے دو لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمدکو تیزی سے نمٹانے کے لئے کوشاں ہے، گوادر پورٹ پر لگ بھگ 250000 میٹرک ٹن گندم باقی ہے۔