
کولمبو بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بری خبر، بھارتی ٹیم کی آسان فتح کے باوجود پاکستان کا نیٹ رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا، لنکن لائنز کا نیٹ رن ریٹ اب بھی قومی ٹیم سے بہتر قرار۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے کولمبو میں کھیلے گئے سپر 4 مرحلے کے چوتھے میچ میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر ایشیاء کپ فائنل میں جگہ بنا لی۔
سری لنکا کیخلاف بھارت کی اس فتح سے پاکستان کیلئے بھی فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، تاہم لنکن لائنز کی شکست کے باوجود قومی ٹیم کی ایک بڑی مشکل آسان نہ ہو سکی۔ سپر 4 مرحلے کے 4 میچز مکمل ہو جانے کے بعد سری لنکا اب بھی بہت نیٹ رن ریٹ کے باعث پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے آگے ہے۔