بڑی تبدیلیاں متوقع، ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے حتمی اعلان کی تاریخ بتا دی گئی

لاہور بڑی تبدیلیاں متوقع، ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے حتمی اعلان کی تاریخ بتا دی گئی، اسکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان، ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے حوالے سے مشاورت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل کرے گا، سکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے سکواڈ کے حوالے سےمشاورت کے تمام مراحل مکمل ہو گئے، چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی حتمی منظوری بھی ہو چکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے مشاورتی عمل بھی مکمل ہو چکا ہے، ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے سپنرز کی ناقص کارکردگی تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے درد سر بن گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top