اسلام آباد جسٹس شاہد وحید کے مطابق حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ نہ تھیں، بنچز تشکیل دینا چیف جسٹس کا انتظامی اختیار ہے، ججز بنچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں اٹھا سکتے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو بیس اضافی نمبر دینے کے کیس کے بینچ میں شامل جسٹس شاہد وحید نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس امین الدین کے فیصلے سے متعلق 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے اور اختلافی نوٹ میں اہم سوالات اٹھائے ہیں۔