بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

کراچی چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دی، کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہوگا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں۔ کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے بات کریں گے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، امید کرتا ہوں شکایت کو دور کیا جائے گا، وفاق کو سیلات متاثرین سے کیے ہوئے وعدے پورے کرنا ہوں گے، سیلاب سے ہماری معیشت کو بہت بڑا دھچکہ لگا، سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، وفاقی حکومت نے وعدے پورے نہ کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں، امید ہے ہماری شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top