
انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی گزشتہ جوڈیشل کمپلیکس میں آمد کا تذکرہ ہوا، جج راجہ ناصر عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ڈھائی ہزار بندہ بھی کمرہ عدالت میں لے آئے تھے ، نام انصاف پر رکھا ہے ، عدالت میں زندہ اور مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں، برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں اور خود عدالت کا احترام نہیں کرتے ، پیشی کے دوران عدالت کا احترام نہیں کیا گیا، اپنے ساتھ غنڈے اور بد معاش بھی کمرہ عدالت لے آتے ہیں ،ایک سال کی پیشی پر آئے تھے اور دو سال کی پیشیاں ساتھ لے کر چلے گئے ۔