
اسلام آباد ملک میں ڈالر کی قدر نیچے گرنے کے باعث یکم اکتوبر سے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں 11.98 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 9.17 روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ملک میں پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے گررہی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی پیداواری لاگت میں بھی کمی آگئی ہے، پیداواری لاگت میں کم آنے کے بعد ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔