
لاہور بابر اعظم کا شبمن گل، کون دنیا کے نمبر 1 بلے باز کے طور پر ورلڈکپ میں اترے گا؟ آئی سی سی نے فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ترین اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی گئی جس میں کپتان بابر اعظم کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔