بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ اپنے باولرز کو دے دیا

لاہو پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے جیت کا کریڈٹ اپنے باولرز کو دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ باولرز نے اپنے پلان کے مطابق گیند بازی کی جس کی وجہ سے جیت ملی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری اوورز میں گیند ریورس سوئنگ ہو رہا تھا جس کو باولرز کا اندازہ ہمارے باولرز نے فوری طور پر لگا لیا اور پھر اس کے مطابق یارکر لینتھ پر اچھی باولنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازی میں ہم نے اچھا سٹارٹ کیا تھا لیکن فنش اچھا نہیں کر سکے، ہمارا خیال تھا کہ 200رنز کا ٹارگٹ دیتے لیکن بلے بازی میں فنش ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے یہ پلان ناکام ہوا۔بابر اعظم نے بتا یا کہ پہلے بیٹنگ کر کے یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ آخری اوورز میں گیند بلے پرنہیں آرہا ، اس سے فائد ہ اٹھا یا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top