اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے2 سابق ارکان اسمبلی کو کل طلب کرلیا

لاہور اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے2 سابق ارکان اسمبلی کو طلب کرلیا، ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیا پر ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ کیخلاف کرپشن کے الزام میں گھیرا تنگ کردیا ہے، ایم این اے جاوید اقبال وڑائچ اور سابق ایم پی اے عامر نواز چانڈیا کو کرپشن الزام میں کل طلب کرلیا ہے، دونوں سابق ارکان پر ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری کی مد میں خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top