اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر گھر سے بھاری رقم برآمد کر لی 

لاہور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر ان کے گھر سے ایک کروڑ روپے نقد برآمد کر لیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کی نشاندہی پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے جی او آر ون میں گھر پر چھاپہ مارا ، جہاں سے مختلف درازوں اور الماریوں میں چھپائے گئے ایک کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں، رقم مختلف ٹھیکوں کی مد میں بطور کمیشن وصول کی گئی تھی جبکہ کچھ رقم افسروں کے تبادلے کے عوض بھی وصول کی گئی جس اس ایک کروڑ روپے میں شامل ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top