ایم کیو ایم پراپرٹیز کی رقم شہید، لاپتا اور اسیر کارکنان کی فیملیز کو دی جائے: ندیم نصرت

ایم کیوایم پراپرٹیز کیس پر رد عمل دیتے ہوئے ندیم نصرت نے کہا کہ شروع سےمؤقف تھاکہ یہ جائیدادیں شہیدوں کی امانت ہیں، فیصلہ ایم کیوایم پاکستان کےحق میں آیاہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے بلکہ فوکس اس پر ہونا چاہیے کہ یہ پراپرٹیز سیاسی و ذاتی استعمال میں نہ آئیں، ان پراپرٹیزکی رقم شفاف طریقے سے پاکستان منتقل کی جائے۔ندیم نصرت نے کہا کہ پراپرٹیز کی رقم شہیدوں، لاپتا اور اسیر کارکنوں کی فیملیزکو دی جائے، ایم کیوایم پاکستان کےکنوینراور دیگر لوگ بھی پارٹی کی پراپرٹی میں رہے ہیں، وہ جائیدادیں بھی بکنی چاہئیں اور پیسے شہیدوں کی فیملیزکو جانے چاہئیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top