ایمریٹس کا 8 نئے روٹس پر ڈبل ڈیکر طیاروں کی پرواز کا اعلان

دبئی سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن نے 8 نئے روٹس پر ڈبل ڈیکر طیاروں کی پرواز کا اعلان کردیا۔ خلیجی اخبار الامارات الیوم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن اپریل 2023ء کے آغاز سے اگلے اگست تک موسم گرما کی پروازوں کے شیڈول میں اپنے بڑے ڈبل ڈیکر ایئربس A380 طیارے کو دنیا کے 6 براعظموں میں اپنے عالمی نیٹ ورک کے اندر مزید مقامات پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، کمپنی کی طرف سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ یہ بڑا طیارہ 8 اضافی مقامات پر کام کرے گا، جن میں کاسا بلانکا، بالی، بیجنگ، شنگھائی، نائس، برمنگھم، کوالالمپور اور تائی پے شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top