دبئی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹسکے طیاروں کو نئی شکل دیتے ہوئے ائیرلائن کی مشہور لیوری میں 6 تبدیلیاں کردی گئیں، نئے ڈیزائن کو آہستہ آہستہ ایئر لائن کے بیڑے پر لاگو کیا جائے گا اور 2023ء کے آخر تک 24 طیاروں کو نیا رنگ و روپ دیا جائے گا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی کے فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس نے اپنی نئی لیوری کی نقاب کشائی کی ہے، عقاب کی آنکھوں والے ہوائی جہاز کے ڈیزائن میں کی گئی تبدیلیوں کو شائقین فوری طور پر محسوس کریں گے۔