ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

ایل جی نے کئی پریس ریلیز  میں  ایل جی ویلوٹ(LG Velvet) سمارٹ فون کےبارے  تمام معلومات فراہم کر دی ہیں۔ جنوبی کوریا میں اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ ایل جی نے جنوبی کوریا میں اسے تین بڑے کیرئیرز کے ذریعے پیش کیا ہے۔ اس فون کی قیمت 8 لاکھ 99 ہزار 8 سو کورین وون یا 735 ڈالر یا 680 یورو ہے۔
ایل جی ویلوٹ میں سنیپ ڈریگن 765 جی چپ سیٹ کے ساتھ فائیو جی کے لیے سنیپ ڈریگن ایکس 52 موڈیم ہے۔
اس فون کو ایک ہی سٹوریج آپشن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج  کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، انٹرنل سٹوریج کو بڑھانے کے  فون میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن بھی ہے۔
اس فون کے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل، الٹراوائیڈ کیمرہ 8 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 5 میگا پکسل ہے جبکہ فرنٹ  پر نوچ میں چھپا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top