ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو 14اپریل کو طلب کرلیا

ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسد عمر کو 14اپریل کو طلب کرلیا، اسد عمر نے بطور مینیجرممنوعہ فنڈنگ کی رقم سیاسی مہم پر خرچ کی۔ ذرائع ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو 14اپریل کو طلب کرلیا ہے، اسد عمر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کی رقم پی ٹی آئی کی سیاسی مہم پر خرچ کی گئی، اسد عمر سیاسی مہم کے مینیجر تھے۔ پی ٹی آئی نے غیرملکی فنڈز کے ذرائع کو ہمیشہ خفیہ رکھا۔ایف آئی اے میں اسد عمر کی طلبی کا نوٹس پی ٹی آئی پنجاب کے صدر امتیاز شیخ نے وصول کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top