ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر تمام، سری لنکا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو ایشیا کپ میں پاکستان کا سفر تمام، سری لنکا ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں کھیلے گئے سپر 4 مرحلے کے اہم ترین میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیاء کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اتوار 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا ایشیاء کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
جمعرات کے روز کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 252 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سری لنکا کی اننگ کے دوران پاکستان کی ایک غلطی قومی ٹیم کیلئے شکست کی سب سے بڑی وجہ بن گئی۔ محمد رضوان کے ہاتھوں 10 رنز پر ڈراپ ہونے والے لنکن بلے باز اسالنکا میچ کے آخر تک وکٹ پر موجود رہے اور آخری اوور میں اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے 49 رنز کی اننگ کھیلی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top