ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ منظور نہیں، کل کو ایٹمی ہتھیاروں کا تقاضا بھی آسکتا ہے، سراج الحق

لاہور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں اور ایوانوں میں مفادات کی جنگ جاری ہے ، ممبران پارلیمنٹ اور ججز دست و گریباں ہیں۔ حکمران اشرافیہ نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا  ہے اور وہ  مہنگائی کے ساتھ ساتھ بدامنی کا عذاب بھی بھگت رہے ہیں۔ حکمرانوں کو ادراک نہیں کہ موجودہ بحران ملک کو کس سمت لے جا سکتا ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان لیبیا، شام اور عراق کی طرح تباہ ہو جائے۔ ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ منظور نہیں، قومی اداروں کو اونے پونے بیچنے کی روش ترک کی جائے، آئی ایم ایف کے حکم پر آج اداروں کو بیچا جا رہا ہے تو کل ایٹمی ہتھیاروں کا تقاضا آ جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top