لاہور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے،باضابطہ اعلان اتوار کوکریں گے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کو ختم کرنےکیلئے پل کا کردار ادا کرنےکی ضرورت ہے، لندن میں بھی مظاہرے ہوتے ہیں لیکن سڑکیں بند نہیں کی جاتیں، سیاستدان ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی عدم استحکام کوختم کریں۔