لاہور اپریل کا مہینہ ممکنہ طور پر ملکی تاریخ کا مہنگا ترین مہینہ قرار، گزشتہ ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، مہنگائی کی سالانہ شرح ممکنہ طور پر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوشربا 38 فیصد کی سطح کو چھو گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کا 11 واں ختم ہونے کے بعد مہنگائی کے حوالے سے ہوشربا اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔