
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید غیر قانونی احکامات ماننے سے با آسانی انکار کرسکتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ مگر جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے ایسا نہیں کیا ، اس کا مطلب ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس میں حصے دار بنے ، تو اب انہیں ذمہ داری بھی لینا پڑے گی۔
اس کے علاوہ سینیئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سرکاری اہلکار کو غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہئیں۔