اندرون بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں کیخلاف دشمن مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد حکومت نے قومی اداروں کیخلاف اندرون بیرون ملک بیٹھ کردشمن مہم چلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارتی ایجنڈے پر کارفرما پی ٹی آئی کے حامی مجرم بھگوڑوں کی زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔ مزید برآں وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خان کی زیر صدارت سنٹرل ایپیکس کمیٹی کے تحت قائم کی گئی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، IG اسلام آباد، چیف کمشنر ISB اورسیکیورٹی اداروں کے نمائندوں کی شرکت۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top